اخروٹ کے ایسے فائدے کہ آپ حیران ہوجائیں گے۔پڑھئے اور فائدہ حاصل کیجئے۔

اخروٹ کے ایسے فائدے کہ آپ حیران ہوجائیں گے۔پڑھئے اور فائدہ حاصل کیجئے۔

اخروٹ کے ایسے فائدے کہ آپ حیران ہوجائیں گے۔پڑھئے اور فائدہ حاصل کیجئے۔ 04 جولائی 2018 (18:11) 6:11 PM, July 04, 2018

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق لاس اینجلس میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی جانب سے ہونے والی اس تحقیق میں 34 ہزار بالغ امریکیوں نے شرکت کی۔ ایک جدید طبّی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں اخروٹ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریبا نصف ہو جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں:امریکہ میں بچے کی سالگرہ اس وقت خراب ہوگئی جب ایک شخص ہاتھ میں چاقو لئیے کیک کی بجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسی بیانک سالگرہ کہ پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔

ضرور پڑھیں:ایک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک شدید حادثہ ہو گیا،لیکن اسکے بعد جو کچھ ہوا دنیا اس پر حیران ہو گئی۔

تحقیقی مطالعے سے سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ تین کھانے کے چمچوں کے برابر اخروٹ کھا لیا جائے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان 47% تک کم ہو جاتا ہے۔سابقہ طبی تحقیقوں میں بھی اخروٹ کے استعمال کا دل اور خون کی شریانوں کی صحت اور اسی طرح ذیابیطس کے مرض کے ساتھ تعلق سامنے آ چکا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اخروٹ کے صحت بخش فوائد کا تعلق اس حقیقت کے ساتھ ہو سکتا ہے کہ یہ "پولی سیچوریٹڈ فیٹ" سے بھرپور ہوتا ہے۔روزانہ مٹھی بھر کے اخروٹ کھانا امراض قلب اور آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔مذکورہ نئی طبّی تحقیق کے خلاصے کے مطابق چھ ہفتوں تک اخروٹ کے مسلسل استعمال سے خون کے اندر "خراب" کولیسٹرول کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

طبّی محققین یہ سمجھتے ہیں کہ اخروٹ میں ریشے کی کثیر مقدار انسانی آنتوں میں "اچھے" جرثوموں کی نُمو کو فعّال بناتے ہیں جس سے دل اور قولون کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

ضرور پڑھیں:اسے کہتے ہیں انصاف ایسے ہوتی ہے ترقی،متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

ضرور پڑھیں:داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا بیٹا شام میں مارا گیا

متعلقہ خبریں