اہم خبر،مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد

اہم خبر،مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد

اہم خبر،مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد 04 جولائی 2018 (17:40) 5:40 PM, July 04, 2018

پورے ملک میں ایک دوسرے کی شدید مخالف جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کیخلاف اتحاد کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار دلاور خان محسود، تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ضرور پڑھیں:نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی کو رواں ماہ 25 جو لائی کو ہونے والے عام انتخابات کےلئے اہل قرار

ضرور پڑھیں:جب اللہ کی پکڑ ہوتی ہے تو آپ کچھ بھی کرلیں پکڑے جاتے ہیں، پانامالیکس اللہ کی طرف سے پکڑ تھی، پانامالیکس ہم نہیں لے کر آئے تھے،بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمران خان کا ن لیگ کو جواب

سما ٹی وی کی ایک رپورٹ کیمطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار دلاور خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’آج پیٹرول اور أگ کا ملاپ ہوگیا ہے۔ اس بار ن اور جنون کے ملنے سے لگنے والی آگ پورے جنوبی وزیر ستان میں کلین سوٸپ کرے گی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کو تاریخ کی بدترین شکست ہوگی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹاٸیگر اور مسلم لیگ ن کے نوجوان مل کر پی ٹی أٸی کے امیدوارکو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور علاقہ کی ترقی کے لیے ملکر کردار ادا کریں گے۔تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد خان محسود نے کہا کہ یہ فیصلہ علاقہ کے وسیع ترمفاد میں کیاگیا ہے۔ شفاف الیکشن کے انعقاد کی راہ میں روڑے اٹکاٸے جارہے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے ورٹرز ضلع ٹانک جاکر ووٹ پول کریں گے جو کھم کھلا دھاندلی ہے۔ الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے۔

متعلقہ خبریں