پی ٹی آئی نے سالانہ دس لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے،پاکستان میں سوا کروڑ گھروں کی ڈیمانڈ ہے، اگر ہاؤسنگ پالیسی پر عمل درآمد ہوگیا تو۔۔۔۔۔۔عمران خان کا قوم سے ایک اور عزم

پی ٹی آئی نے سالانہ دس لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے،پاکستان میں سوا کروڑ گھروں کی ڈیمانڈ ہے، اگر ہاؤسنگ پالیسی پر عمل درآمد ہوگیا تو۔۔۔۔۔۔عمران خان کا قوم سے ایک اور عزم

پی ٹی آئی نے سالانہ دس لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے،پاکستان ... 04 جولائی 2018 (16:26) 4:26 PM, July 04, 2018

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے، ہم نے نوجوانوں کو نوکریاں نہ دیں تو ملک تباہی کی طرف جائے گا، نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نوکریاں نہ ملیں تو نوجوان چوری اور منشیات کی طرف جائے گا، اگر نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں تو اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہاؤسنگ سیکٹر ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سالانہ دس لاکھ سستے گھروں کی تعمیر آسان نہیں، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پی ٹی آئی نے سالانہ دس لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے، بلین ٹری سونامی پر ہمارا مذاق اڑایا گیا، آج ورلڈ بینک تسلیم کررہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں سوا کروڑ گھروں کی ڈیمانڈ ہے، اگر ہاؤسنگ پالیسی پر عمل درآمد ہوگیا تو یہ ملک میں معاشی انقلاب لے آئے گی، ہاؤسنگ پالیسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

ضرور پڑھیں:نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی کو رواں ماہ 25 جو لائی کو ہونے والے عام انتخابات کےلئے اہل قرار

ضرور پڑھیں:اہم خبر آ گئی،پی ٹی آئی کے دفتر پر بم حملہ

قبل ازیں عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم ملے گی , بے روزگاروں کو روزگار مُہیا کیا جائے گا,پینے کا صاف پانی دیا جائے گا , بے روزگار نوجوانوں کو الاؤنس ملے گا .انتخابی مُہم کے دوران عمران خان نے سیاسی کارکنوں اور عوام سے مُلاقاتیں بھی کیں . عمران خان نے کراچی گُلستان جوہر ,گُلشن اقبال , اتحاد ٹاؤن ,لیاری اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا . عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے باریہ لگانے والوں نے کراچی کو کُچھ نہیں دیا ہے . عوام 25 مارچ کو بلے کے نشان پر مُہر لگا کر تحریکِ انصاف کو کامیاب کروائیں .

متعلقہ خبریں