سپریم کورٹ کا پرویز مشرف اور زرداری کو ایسا حکم کہ جس سے انکی حقیقت آشکار ھو جائیگی۔

سپریم کورٹ کا پرویز مشرف اور زرداری کو ایسا حکم کہ جس سے انکی حقیقت آشکار ھو جائیگی۔

سپریم کورٹ کا پرویز مشرف اور زرداری کو ایسا حکم کہ جس سے انکی حقیقت آشکار ھو ... 04 جولائی 2018 (16:11) 4:11 PM, July 04, 2018

سپریم کورٹ میں این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ حکم بھی دیا کہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

ضرور پڑھیں:عمران خان نے یہ کیوں کہا کہ آج شیخ رشید کی آنکھوں میں چمک ہے،اسکے بعد ن لیگ کا برا وقت کیوں شروع ہوا،پڑھئے وہ حقیقت جو آج تک چھپی تھی۔

ضرور پڑھیں:اہم خبر آ گئی،پی ٹی آئی کے دفتر پر بم حملہ

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں میں این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے پرویز مشرف ، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی کا کہا۔این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی جس کے دوران اعلیٰ عدالت نے اپنے احکامات میں کہا کہ تمام فریق بیرون ملک جائیدادیں اور غیر ملکی اکاونٹس ظاہر کریں، کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ تمام فریق اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں، اپنے اور بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں اوراکاو نٹ ظاہر کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ فریقین بیرون ملک جائیدادیں اورغیر ملکی اکاؤنٹ ظاہرکریں، کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں، فریقین اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ملک قیوم اور آصف زرداری کی جانب سے جواب کب آئے گا؟ جس پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت بتایا کہ آصف زرداری کی طرف سےجواب آگیا ہے۔

ان کامزید کہنا ہے کہ آپ لوگوں کے باہر کوئی اثاثے ہیں یا نہیں، اس پرسپریم کورٹ کو اعتماد میں لیں، سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے میں کیا مسئلہ ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو بتائیں کہ پاکستان سے باہر آپ کی اور آپ کے بچوں کی کوئی پراپرٹی ہے یا نہیں۔

پرویز مشرف کے وکیل مشرف اختر شاہ نے جواب کے لیے 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ ہمیں کل ہی نوٹس ملا ہے، پرویزمشرف عدالتوں کااحترام کرتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔

ضرور پڑھیں:نئے پاکستان میں سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم ملے گی ,بے روزگاروں کو روزگار۔۔۔۔۔عمران خان کا بیروز گار نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

ضرور پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کی ختم نبوت کے حق میں تاریخ ساز پیشرفت

متعلقہ خبریں