اسلام آباد ہائیکورٹ کی ختم نبوت کے حق میں تاریخ ساز پیشرفت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ختم نبوت کے حق میں تاریخ ساز پیشرفت

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ختم نبوت کے حق میں تاریخ ساز پیشرفت 04 جولائی 2018 (15:54) 3:54 PM, July 04, 2018

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ختم نبوت سے متعلق قانون میں ترمیم کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کا تفصیلی فیصلہ 172 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریر کیا جب کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کے اہم نکات بھی فیصلے کا حصہ ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ پبلک کی جائے ۔ فیصلے کے متن کے مطابق ختم نبوت قانون معاملےکوارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اہمیت دینےمیں اورپارلیمنٹ معاملے کی حساسیت سمجھنے میں ناکام رہی۔آئین کےخلاف یہ سازش کرنےوالےکو پارلیمنٹ بےنقاب نہیں کرسکی۔عدالت نے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بنوانے،ووٹرلسٹ میں نام ڈلوانےکیلئےمذہب کا حلف نامہ لازمی قراردے دیا۔

ضرور پڑھیں:عمران خان نے یہ کیوں کہا کہ آج شیخ رشید کی آنکھوں میں چمک ہے،اسکے بعد ن لیگ کا برا وقت کیوں شروع ہوا،پڑھئے وہ حقیقت جو آج تک چھپی تھی۔

ضرور پڑھیں:اہم خبر آ گئی،پی ٹی آئی کے دفتر پر بم حملہ

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق چوبیس مئی دوہزار سترہ کو سب کمیٹی میٹنگ میں الیکشن بل زیر بحث آیا۔انوشہ رحمان اور شفقت محمود نے بل کو ری ڈرافٹ کیا۔ میٹنگ میں طےپایا کہ فارم پرانوشہ رحمان نظر ثانی کریں گی۔کمیٹی کےاگلےاجلاس میں انوشہ رحمان نے نظر ثانی شدہ فارم پیش کیا جسے جانچ پڑتال کی ہدایت کے ساتھ منظور کیا گیا،کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کی نشاندہی ہونے پر مذہبی جماعت کی جانب سے ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا جس پر (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے اس حوالے سے تحقیقات کے لیے 7 اکتوبر کو راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان بھی شامل تھے۔مذہبی جماعت کی جانب سے نومبر 2017 میں 22 روز تک دھرنا دیا گیا جو بعدازاں اس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے اور ایک معاہدے کے بعد ختم ہوا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان کی جیلوں میں کتنی خواتین قید ہیں؟ خواتین کی جیلوں کی ابتر صورتِ حال سے متعلق مقدمے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار برھم

ضرور پڑھیں:نئے پاکستان میں سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم ملے گی ,بے روزگاروں کو روزگار۔۔۔۔۔عمران خان کا بیروز گار نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

متعلقہ خبریں