بارش کی وجہ سے مرکزی جی پی او چوک پر بیس فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا

بارش کی وجہ سے مرکزی جی پی او چوک پر بیس فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا

بارش کی وجہ سے مرکزی جی پی او چوک پر بیس فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا 04 جولائی 2018 (15:33) 3:33 PM, July 04, 2018

بارش کی وجہ سے مرکزی جی پی او چوک پر بیس فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے - لکشمی میں ریسکیو اہلکاروں نے کشتیاں چلا دی ہیں - لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہابز شریف اور نواز شریف نے صرف سڑکیں ہی بنائی ہیں اور وہ بھی اس قدر ناقص - یہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نےاپنے رشتہ داروں کو ہی دو نبمبر ٹھیکے دیے ہیں اور اربوں روپے کا میٹیریل استعمال کیا گیا ہے اور اس سے ملک اور قوم کا ہی نقصان ہو رہا ہے -پنجاب کے نگران وزیر برائےلیبر اینڈ ٹرانسپورٹ نے اس گڑھے کی مرمت کا کام شروع کروا دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ پیش آئے -

شہباز شریف کا لاہور کو پیرس بنا دینے والے دعووں کا پول مون سون کی پہلی بارش پر ہی کھل گیا ہے -لاہور کی گلیاں اور شاہرائیں مون سون کی پہلی بارش پر ہی پانی سے بھر گئی ہیں - لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں اور جو گاڑیاں اور موٹر سائیکل لے کر باہر نکلے ہیں ان کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بارش کے پانی میں کشتیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں -اس کے علاوہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے اور گھروں کی چھتیں گرنے کی وجہ سے ہالکتوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں -اربوں روپے لگا کر جو انڈر پاس اورسڑکیں بنائی گئی ہیں وہ تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں -ابھی چند ہی روز پہلے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں دعوے کیے تھے کہ کراچی والے آئیں اور دیکھیں لاہور کو ہم نے پیرس بنا دیا ہے - اور آج لاہور کی سڑکیں اور اہم شاہرائیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اس صورتحال کے لیے لاہور ہی انتظامیہ کی طرف سے بھی کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا ہے -

متعلقہ خبریں