زُلفی بُخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

زُلفی بُخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

زُلفی بُخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ... 04 جولائی 2018 (14:41) 2:41 PM, July 04, 2018

زُلفی بُخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے معاملہ ,وکلا کے بیان سُننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. نام بلیک لسٹ میں ڈالنا ہی تھا کہ ایک کال پر کس طرح نکلا . جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ایک کال پر چیزیں ادھر سے اُدھر ہو جاتی ہیں . ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ زُلفی بُخاری کا پاسپورٹ نہیں شناختی کارڈ کینسل کیا گیا , صوابدیدی اختیارات پر زُلفی بُخاری کو جانے کی اجازت دی گئی . دورانِ سماعت ڈپٹی پراسکیوٹر نیب نے مؤقف اختیارکیا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہماری استدعا ابھی بھی برقرار ہے . زُلفی بُخاری کے وکیل نےعدالت سے درخواست کی زُلفی بُخاری کہ نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے . زُلفی بُخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاروبار ,بچے اور فیملی برطانیہ میں ہیں . اُن کا کہنا تھا کہ جلد معاملے کے پیچھے چُھپے چہروں کو بے نقاب کریں گے . میں پُر اُمید ہوں کہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا .

متعلقہ خبریں