فیفا 2018ناک آؤٹ مرحلے کا آخری میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیر مقابلے کے بعد انگلینڈ نے جیت لیا۔

فیفا 2018ناک آؤٹ مرحلے کا آخری میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیر مقابلے کے بعد انگلینڈ نے جیت لیا۔

فیفا 2018ناک آؤٹ مرحلے کا آخری میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیر مقابلے کے ... 04 جولائی 2018 (12:52) 12:52 PM, July 04, 2018

عالمی فٹ بال کپ میں ناک آؤٹ مرحلے کا آخری میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیر مقابلے کے بعد انگلینڈ نے جیت لیا۔ کولمبیا سے ہونے والا یہ میچ شوٹ آؤٹ پینالٹی پرہوا جسے انگلینڈ نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ میچ جیتنے کے ساتھ ہی انگلینڈ بھی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔

میچ کا پہلا ہاف دونوں ٹیموں کی سخت پنجہ آزمائی میں گزرا یہاں تک کہ دونوں میں سے کوئی ٹیم ایک بھی گول نہ کر سکی لیکن اس دوران کولمبیا کو ایک نقصان یہ ہوا کہ اس کے مڈ فیلڈر رولمر بیریس کو ییلو کارڈ دکھا دیا گیا۔دوسرا ہاف شروع ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے خلاف تابڑتوڑ حملے کی کوششیں جاری رکھیں یہاں تک کہ کولمبیا کے پلیئرز کے جارحانہ انداز کے سبب یکے بعد دیگرے فاؤل پر پہلے سانتیاگو ایریس اور کارلوس مورینزو پھر جارڈن ہینڈرسن کو ییلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے 57 ویں منٹ میں انگلینڈ کو پینلٹی کک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیری کین نے گیند گول میں پھینک دی لیکن میچ کے آخری منٹوں میں کولمبین کھلاڑی یری مینا نے حیران کن طور پرگول کردیا جس سے اسکور برابر ہوگیا۔برابری کو ختم کرنے اور میچ کو میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے 15،15 منٹ کے دو ہاف دیئے گئے لیکن اس اضافی وقت میں بھی کوئی فیصلہ نہ نکل سکا اور دونوں ٹیموں کا اسکور ایک، ایک گول ہی رہا۔نتیجہ یہ ہوا کہ فیصلے کے لئے شوٹ آؤٹ کو ذریعہ بنایا گیا جس میں انگلینڈ نے کو لمبیا کو تین گولز کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔

متعلقہ خبریں