فٹبال ورلڈ کپ 2018ء، سوئیڈن کوارٹر فائینل میں انٹر ، سوئزرلینڈ آؤٹ

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء، سوئیڈن کوارٹر فائینل میں انٹر ، سوئزرلینڈ آؤٹ

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء، سوئیڈن کوارٹر فائینل میں انٹر ، سوئزرلینڈ آؤٹ 04 جولائی 2018 (12:28) 12:28 PM, July 04, 2018

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں سوئیڈن نے سوئزرلینڈ کو ایک۔صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ سوئزرلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر ناک آؤٹ مرحلے ہی میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

 ضرور پڑھیں:ایک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک شدید حادثہ ہو گیا،لیکن اسکے بعد جو کچھ ہوا دنیا اس پر حیران ہو گئی۔

ضرور پڑھیں:فٹ بال عالمی کپ کے دورا ن ایک اور خاتون اینکر ہراسگی کا شکار

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے، لیکن بھرپور کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور یہ ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے 66 ویں منٹ میں سوئیڈن کے مڈفیلڈر ایمل فورسبرگ نے گیند گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلا دی۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد سوئزرلینڈ نے کئی متبادل کھلاڑیوں کو آزمایا۔ لیکن، ہر کوشش بے کار گئی اور سوئیڈن نے میچ جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔سوئیڈن نے 1994ء کے بعد پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ سوئزرلینڈ کی ٹیم کبھی ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیت نہیں سکی۔

ضرور پڑھیں:اسے کہتے ہیں انصاف ایسے ہوتی ہے ترقی،متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

ضرور پڑھیں:بھارت میں واٹس ایپ کے ذریعے خطرناک جرم اس قدر بڑھ گیا کہ سخت اقدامات اٹھانا حکومت کی مجبوری بن گیا۔

متعلقہ خبریں