اہم خبر آ گئی،پی ٹی آئی کے دفتر پر بم حملہ

اہم خبر آ گئی،پی ٹی آئی کے دفتر پر بم حملہ

اہم خبر آ گئی،پی ٹی آئی کے دفتر پر بم حملہ 04 جولائی 2018 (11:47) 11:47 AM, July 04, 2018

شمالی وزیرستان کے قصبے رزمک میں پیر کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود 10 افراد زخمی ہوئے۔

ضرور پڑھیں:صحافی کے سوال" "خان صاحب کیسا رہا!!! بارش کے علاقوں میں آپ نے جو دورہ کیا وہ کیسا رہا"پر عمران خان کا ایسا جوب کہ ہر کوئی ہنس پڑا

ضرور پڑھیں:کلثوم نواز کیحوالے سے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

عہدیداروں اور قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور جو موٹر سائیکل پر سوار تھے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اورنگزیب، شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے دستی بم حملے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم، انتظامیہ میں شامل عہدیداروں نے اس بم حملے کی تصدیق کی ہے۔دستی بم حملے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:کرپشن کی کمر توڑنے کا وقت قریب ہے، منی ٹریل کے بارے میں نواز شریف جانتے تک نہیں۔قطری خط کے علاوہ شریف فیملی کچھ پیش نہیں کرسکی۔شیخ رشید

ضرور پڑھیں:کیا ملک اس قابل ہے کہ ایک گھر میں 7بچے پیدا ہوں؟ہم کس چکرمیں پھنس گئے ہیں کہ بچے کم پیدا کرنا اسلام ۔۔۔۔۔۔۔۔،چیف جسٹس کی سربراہی میںبڑھتی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت

متعلقہ خبریں