اسے کہتے ہیں انصاف ایسے ہوتی ہے ترقی،متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسے کہتے ہیں انصاف ایسے ہوتی ہے ترقی،متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسے کہتے ہیں انصاف ایسے ہوتی ہے ترقی،متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کیخلاف ... 04 جولائی 2018 (10:46) 10:46 AM, July 04, 2018

متحدہ عرب امارات میں Securities and Commodities Authority نے سکیورٹیز اور کموڈیٹیز کے شعبے میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں اُن اقدامات کی پیروی کو لازم قرار دیا گیا ہے جو 2018ء میں کابینہ کی قرار داد نمبر 24 پر عمل درامد کے لیے ضروری ہیں۔ کابینہ کی یہ قرار داد دہشت گرد افراد اور تنظیموں سے متعلق امارات کی منظور شدہ فہرست سے متعلق ہے۔

ضرور پڑھیں:موبائیل فون پر فحش فلمیں دیکھنے کا انجام،معصوم بچوں نے معصوم بچی کیساتھ وہ کر ڈالا کہ انسانیت شرما جائے۔

ضرور پڑھیں:نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر آسیب کا سایہ ہے؟خبروں نے لوگوں کو ہلا دیا۔

اتھارٹی کے اقدامات میں تمام متعلقہ کمپنیوں سے یہ مطالبہ شامل ہے کہ فہرست میں شامل افراد اور اداروں کی تلاش اور اُن کے کھاتوں، مالی رقوم، سکیورٹیز اور کموڈیٹیز کے منجمد کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے اماراتی فہرست میں ایرانی شہریت کے حامل 9 افراد اور ادارے شامل ہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شک کی صورت میں سکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی یا منی لانڈرنگ یونٹ کے ساتھ رابطہ کیا جانا چاہیے۔اتھارٹی نے کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور مشکوک کیسوں سے نمٹنے کے لیے مرکزی بینک اور سکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی کو فوری طور پر کھاتوں کے منجمد کیے جانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی اطلاع دی جائے۔

متعلقہ خبریں