فلپائن میں واقع شہر تانوان کے میئر کا قتل

فلپائن میں واقع شہر تانوان کے میئر کا قتل

فلپائن میں واقع شہر تانوان کے میئر کا قتل 04 جولائی 2018 (10:36) 10:36 AM, July 04, 2018

فلپائن میں دارالحکومت منیلا سے 65 کلوم میٹر دور واقع شہر تانوان کے میئر کے قتل کی وڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلدیہ کی عمارت پر پرچم لہرانے کی تقریب کے دوران شہر کے 54 سالہ میئرAntonio Halili دیگر ملازمین کے ساتھ کھڑے ہو کر سینے پر ہاتھ رکھے قومی ترانہ پڑھ رہے تھے۔ اس دوران وہاں موجود نشانچی نے 150 میٹر زیادہ کے فاصلے سے اینٹونیو کے سینے میں گولی مار دی۔

زخمی میئر کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں کچھ دیر بعد انہوں نے دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد نامعلوم قاتل جائے واردات پر مچی افراتفری اور بھاگ دوڑ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اینٹونیو منشیات کے اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مجرمان کو شہر کی گلی کوچوں میں بھی گھمایا تھا۔فلپائن کے میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول میئر کو کافی عرصے سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔تانوان کی پولیس کے سربراہ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے قاتل کو انتہائی پیشہ ور قرار دیا "کیوں کہ اُس نے جس مسافت سے گولی چلائی وہ غیر معمولی ہے۔ کوئی بھی عام آدمی اتنے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا تھا"۔ سربراہ کے مطابق قتل کی اس کارروائی کا تعلق منشیات کے تجارت میں ملوث مافیا سے ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں