اہم اسلامی ملک کی فوج کی باغیوں کیخلاف بڑی کاروائی

اہم اسلامی ملک کی فوج کی باغیوں کیخلاف بڑی کاروائی

اہم اسلامی ملک کی فوج کی باغیوں کیخلاف بڑی کاروائی 04 جولائی 2018 (10:06) 10:06 AM, July 04, 2018

مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں جنگجوؤں کے خلاف جاری بڑی کارروائی کے دوران میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور غزہ کے ساتھ و اقع سرحدی شہر رفح میں سرنگیں تباہ کردی ہیں ۔

مصری فوج نے منگل کو ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ جنگجوؤں کے خلاف حالیہ دنوں میں یہ کارروائیاں کی گئی ہیں اور ان کے نتیجے میں تین تکفیری مارے گئے ہیں۔مصری فوج سنی انتہا پسندوں کو تکفیری قرار دیتی ہے۔بیان کے مطابق شمالی سیناء میں واقع شہر رفح میں متعدد سرنگوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک رنگروٹ زخمی ہوگیا تھا اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو شہری مارے گئے ہیں۔اس دھماکا خیز مواد سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں