سعودی سفارت خانے کی جانب سے 33 سو فلسطینیوں کو حج کے ویزے جاری

سعودی سفارت خانے کی جانب سے 33 سو فلسطینیوں کو حج کے ویزے جاری

سعودی سفارت خانے کی جانب سے 33 سو فلسطینیوں کو حج کے ویزے جاری 04 اگست 2018 (13:49) 1:49 PM, August 04, 2018

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی گورنریوں کے عازمین حج کے استقبال کے لیے تمام انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فلسطینی سفارت خانے کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ اور مصر میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے سفارت خانے کے مشیروں اور دیگر عملے پر مشتمل کرائسز سیل قائم کر دیا ہے تاکہ فلسطینی عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائی کے لیے تمام لاجسٹک سپورٹ مہیا کی جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قاہرہ میں موجود سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے 33 سو فلسطینیوں کو حج کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے عازمین کے پاسپورٹ واپس کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ رفح گذرگاہ کے راستے غزہ سے مصر داخل ہوسکیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عازمین حج کو رفح گذرگاہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ لایا جائے گا جہاں سے وہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں