عامر لیاقت ناراض -پی ٹی آئی کے خلاف محاذ کھولنے کا اعلان

عامر لیاقت ناراض -پی ٹی آئی کے خلاف محاذ کھولنے کا اعلان

عامر لیاقت ناراض -پی ٹی آئی کے خلاف محاذ کھولنے کا اعلان 03 جون 2018 (22:56) 10:56 PM, June 03, 2018

کراچی:ابھی کچھ ہی دن پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عامر لیاقت ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہو گئے ہیں -انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ :فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے -فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے -کل اپنے فیصلے سے سب ک مطلع کر دوں گا -تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کے آیا تھا ٹکٹ کی خواہش میں نہیں یہ چیئر مین کا ہی اصرار تھا کہ میں انتخابات لڑوں گالیاں دینے والے انصافینز کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے منہ بند رکھیں "ان کا کہنا تھا کہ :" شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھیں -عمران خان اس کا نوٹس لیں ورنہ پینڈورا باکس کھل جائے گا -"

متعلقہ خبریں