پاکستان ایک بڑے معاشی بحران کی طرف رواں دواں۔ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ۔رپورٹ منظر عام پر

پاکستان ایک بڑے معاشی بحران کی طرف رواں دواں۔ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ۔رپورٹ منظر عام پر

پاکستان ایک بڑے معاشی بحران کی طرف رواں دواں۔ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ ... 03 جون 2018 (17:30) 5:30 PM, June 03, 2018

ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے - رواں سال ملکی زر مبادلہ میں پانچ ارب ڈالر کی کمی آئی ہے اور ابھی جو حکومت آئے گی اس کو فوری طور پر تین سے چار ارب ڈالر درکار ہوں گے -ہمارے سٹیٹ بینک کے ذخائر صرف دس ارب رہ گئے ہیں - ن لیگ حکومت نے چار سے پانچ ارب پہلے ہی ن لیگ کی حکومت سے قرض لے رکھا ہے اور مزید ڈھائی سے تین ارب کے لیے درخواست دے رکھی ہے اب جو نگران حکومت آئی ہے ان کو وہ ڈھائی ارب ڈالر مل بھی جاتے ہیں تو کو تین سے چار ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی کے لیے چاہیے ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ مونودہ حکو.کو دوباہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ جائے اور پھر سے آئی ایم ایف کا وہی سلسلہ شروع ہو جائے اور اس کو عوام کو بھگتنا پڑے گا -

پاکستان کی معاشی حات پر معاشی تجزیہ نگار سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ : پاکستان کی درآمدات اور برآمدات میں بہت فرق آگیا ہے -برآمدات اس طرح سے نہیں بڑھ رہیں کہ وہ درآمدی بل کو سپورٹ کر سکیں -اس کا ایک مختصر حل یہ ہے آپ کے ملک کو کہیں سے قرضہ مل جائے اور آپ کی معاشی حالت میں تھوڑا استحکام آئے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی درآمدات اور برآمدات بڑھانے کے لیے بھی کام کرنا پڑے گا- پاکستان کو اس کے حل کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا اور شاید حکومت نے ان سے تھوڑی بات چیت بھی کر رکھی ہے -"

متعلقہ خبریں