ن لیگ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی کون فیورٹ؟بڑا سروے نتیجہ ایسا کہ دنیا حیران۔

ن لیگ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی کون فیورٹ؟بڑا سروے نتیجہ ایسا کہ دنیا حیران۔

ن لیگ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی کون فیورٹ؟بڑا سروے نتیجہ ایسا کہ دنیا حیران۔ 03 جون 2018 (17:26) 5:26 PM, June 03, 2018

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ اب الیکش کیلئے تیار ہو جاؤ . الیکشن کی تیاریاں شروع ہو چُکیں ہیں الیکشن کی فہرست آگئی ہے آج کی صورتحال کے حوالے سے دو انتہائی اہم سروے سامنےآئیں ہیں. جو کہ اطلاع فراہم کر رہی ہیں کہ پاکستان مُسلم لیگ الیکشن جیتنے کی دوڑ میں دوسری پارٹیز سے آگے ہے.نامی گرامی اکنامسٹ نے کہا کہ کہ توقع ہے کہ مُسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریت حاصل کر کے دوبارہ مُنتخب ہو جائیگی . اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ جو کہ انتہائی مُعتبر ہے اُس کے مطابق شہباز شریف پاکستان وزیرِ اعظم بن سکتے ہیں .نواز شریف بدستور اہم پارٹی ممبر رہیں گے .

اکنامسٹ نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر موافق عدالتی فیصلے ,فوج کے کیساتھ خراب تعلقات اور اپوزیشن پارٹیوں کی مُخالفت ن لیگ کی جیت میں رکاوٹ بن سکتی ہے .اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کے دوران سیاسی استحکام کو خطرات لاحق رہیں گے .گیلپ پاکستان ,دُنیا کا ایک نامی گرامی سروے ادارہ ہے جس نے پاکستان میں ایک سروے ٰ کیا تھا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے سے مُسلم لیگ ن کے ووٹ بینک پر کوئی اثر پڑے گا . جس کے جواب میں 35% افراد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا .25 % افراد نے کہا کہ نواز شریف کے پارٹی چُھوڑنے سے ووٹ بینک بڑھے گا . جبکہ 26% افراد کی رائے تھی کہ مُسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کم ہو گا .گیلپ سروے کے مطابق مُسلم لیگ ن کی مقبولیت 2013 میں 33% سے بڑھ کر اب 38% ہو چُکی ہے جبکہ تحریکِ انصاف کی مقبولیت 17% سے بڑھ کر 25 فیصد ہق چُکی ہے .گیلپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مُسلم لیگ ن کو باقی جماعتوں کے مُقابلے میں 20 فیصد برتری حاصل ہے اگر یہ ہی صورتحال رپی تو مُسلم لیگ ن سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر اُبھرے گی .گیلپ کے مُطابق مُسلم لیگ ن تحریکِ انصاف کے مُقابلے میں پنجاب میں اکثریتی ووٹوں سے جیتے گی .

متعلقہ خبریں