ریحام خان سے شادی کے بعد میری زندگی ایک خوفناک فلم جیسی ہو گئی۔معروف صحافی کا ریحام خان کے شوہر کیحوالے سے انکشاف

ریحام خان سے شادی کے بعد میری زندگی ایک خوفناک فلم جیسی ہو گئی۔معروف صحافی کا ریحام خان کے شوہر کیحوالے سے انکشاف

ریحام خان سے شادی کے بعد میری زندگی ایک خوفناک فلم جیسی ہو گئی۔معروف صحافی ... 03 جون 2018 (17:19) 5:19 PM, June 03, 2018

اسلام آباد: ریحام خان نے جو کتاب لکھی ہے اُس کا مقصد پی ٹی آئی کی الیکشن کمپلین کو روکنا ہے . ریحام خان کا بیان سامنے آیا ہے کہ اُن کی زندگی کو خطرہ ہے اُنھیں دو سال تک تو ایسا کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا . ریحام خان نے عمران خان صاحب کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی .عمران خان نے ان سے شادی کےبعد کئ بار کہا تھا کہ ان کی شادی کے بعد میری زندگی ایک خوفناک فلم جیسی ہو گئی ہے.ان کے پہلے شوہر نے ایک جگہ کہا تھا کہ ریحام خان نے ایک مرتبہ مجھے پلیٹ ماری تھی وہ پلیٹ دیوار میں پیوست ہو کر رہے گئی تھی . جب ریحام خان کو غُصہ آتا تھا تو وہ بچوں کی پٹائی کر کے اپنا غُصہ اُتارتی تھیں .

جب میں نے ان کی شادی کی خبر چلائی تو یہ ایک اینکر ,ستار صاحب کے پروگرام میں آئی ہوئیں تھیں اور وہاں اِنھوں نے مجھے بڑی بے نُقط سُنائی تھیں کہ عارف نظامی صاحب مجھ سے جیلس ہیں . ریحام خان نے پھر ہاتھ سے مکھی مارنے والے انداز سے مُجھ سے مُخاطب ہو کر کہا کہ ایسی مکھیوں کو بائیں ہاتھ سے مار دیتی ہوں.

متعلقہ خبریں