مریم نواز نے ریحام خان سے مُلاقات اس شخص کے ذریعے کیں۔ فواد چوہدری کا انکشاف

مریم نواز نے ریحام خان سے مُلاقات اس شخص کے ذریعے کیں۔ فواد چوہدری کا انکشاف

مریم نواز نے ریحام خان سے مُلاقات اس شخص کے ذریعے کیں۔ فواد چوہدری کا انکشاف 03 جون 2018 (17:11) 5:11 PM, June 03, 2018

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان اور مریم نواز کی مُلاقتوں کے واضح ثبوت مل گئے ہیں.اُن کا کہنا ہے کہ ریحام خان اور مریم نواز کی مُلاقاتوں کا اہتمام سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کروایا تھا .ناقابلِ تردید دستاویزی شواہدنے ساری سازش کا پول کھول دیا .صاف ظاہر ہے کہ ریحام خان کی کتاب کا مقصد پی ٹی آئی کی ساکھ کو مُتاثر کرنا ہے . اس کتاب کے متن کے مُطابق عمران خان کو ریحام خان نے ایک بڑے شیطان سے تشبیہہ دی ہے . مریم نواز نے ریحام خان سے مُلاقات احسن اقبال کے ذریعے کی ہے اور یہ مُلاقات مینیسٹر امپلائز میں ہوئی ہے جہاں پر سارے وزرا رہتے ہیں اور فواد چوہدری کیطرف سے ان مُلاقتوں کی ای میلز شئیر کی گئی ہیں .

یہ کتاب پی ٹی آئی کو تباہ کرنے کیلئے لکھی گئی ہے اور ن لیگ ریحام خان کو استعمال کر رہی ہے .یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا بلکہ حُسین حقانی شریف اور یہ جو پورا گینگ ہے اُنھوں نے بے نظیر بھٹو اور نُصرت بھٹو کیساتھ بھی یہ ہی کیا تھا .1996 اور 1997 میں انھوں نے یہ اسکینڈلز عمران خان کےخلاف بنائے .اب یہ دوبارہ سے خواتین کو عمران خان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں .فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کو اچھی خاصی رقم دے کر نواز شریف اور شہباز شریف نے اُکسایا ہےکہ وہ عمرا خان کے خلاف پرپیگنڈہ کریں.میرا نہیں خیال کہ اس کہ اس کتاب سے پی ٹی آئی کو کوئی نُقصا ہو گا کیونکہ سب کو پتہ ہے کہ یہ عمران خان کے خلاف ایک سازش کے تحت لکھی جا رہی ہے .

متعلقہ خبریں