لوگ اچھی طرح سے ریحام خان کی اس کتاب کے پیچھے چُھپی کو بھی جانتے ہیں۔کہ وہ یہ کتاب کس کے اشارے پر اور کس پارٹی سے پیسے لے کر لکھ رہی ہیں۔ شیخ رشید کے انکشافات

لوگ اچھی طرح سے ریحام خان کی اس کتاب کے پیچھے چُھپی کو بھی جانتے ہیں۔کہ وہ یہ کتاب کس کے اشارے پر اور کس پارٹی سے پیسے لے کر لکھ رہی ہیں۔ شیخ رشید کے انکشافات

لوگ اچھی طرح سے ریحام خان کی اس کتاب کے پیچھے چُھپی کو بھی جانتے ہیں۔کہ وہ یہ ... 03 جون 2018 (16:57) 4:57 PM, June 03, 2018

راولپنڈی:عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریحام خان کےاس پروپگنڈے سے عمران خان کی مقبولیت میں کوئی اثر نہیں پڑے گا . عمران خان کے خلاف پہلے بھی اس قسم کی سازشیں کی گئیں ہیں . ریحام خان کو تھوڑی شرم کرنی چاہئیے . لوگ اچھی طرح سے ریحام خان کی اس کتاب کے پیچھے چُھپی حقیقت کو بھی جانتے ہیں . کہ وہ یہ کتاب کس کے اشارے پر اور کس پارٹی سے پیسے لے کر لکھ رہی ہیں .یہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے کتاب چھپی گی اور وہ وقت آگیا ہے کہ اب کتاب چھپے . مگر ان کے عمران خان کے خلاف ہر ہتھکنڈہ ناکام ہو گا اور ان کی کوئی بھی چال اور سازش کامیاب نہیں ہو گی انشاللہ .

اس سے قبل بھی ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر الزام لگایا کہ حمزہ علی عباسی نے ریحام خان ک ذاتی ای میل ہیک کر لی ہے .اِ س ای میل میں لکھا ہوا ہے آپ کا بُہت زیادہ حساس ڈیٹا کُچھ لوگوں کے پاس موجود ہے اُمید ہے کہ آپ عمران خان کی مُہم خراب کرنے کوشش نہیں کریں گی عمران خان نے آپ کا حساس ڈیٹا پبلش کرنے سے روکا ہوا ہے .ایسے میں ریحام خان حمزہ علی عباسی کی ای میل بھی سامنے لے آئیں ہیں . ریحام خان کا کہنا پے کہ حمزہ علی عباسی نے مُجھے دھمکیاں بھی دیں اور اُن کی ان ای میلز کا سارا ڈیٹا اور ریکارڈ میرے پاس موجود ہے .

ایک اسٹوڈنٹ نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ " ریحام خان کی ایک کتاب پبلش ہونے والی ہے جب وہ پبلش ہو کر سامنے آئی گی تو آپ کو کتنا نُقصان ہو گا " ,اس کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہمیں اس سے فائدہ ہو گا . اِنھیں اس سے اس طرح فائدہ ہو گا کہ جب کتاب شائع ہو گی تو عمران خان سے مُختلف نوعیت کے سوال پوچھے جائیں گے اس طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت ہو گی .اگر بات کی جائے کتاب کے بارے میں جو ریحام خان نے عمران خان کی زندگی کے بارے میں لکھی ہے تو اس کتاب پر زیادہ لوگ یقین نہیں کریں گئے کیونکہ وہ ایک طرف عمران خان کو قائدِ اعظم جیسا لیڈر کہتی تھیں کہ قائد کے بعد کوئی عظیم لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہیں اب وہ اُن ہی کے بارے میں منفی راز فاش کرنے کا دعویٰ کر رہی ہیں اس کتاب کو ہر کوئی پڑھے گا کیونکہ عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر ہیں مگر ریحام خان کی باتوں پر عوام یقین نہیں کریں گے اگر کتاب میں عمران خان کے راز فاش کئے گئے ہیں تو یقیناّ ان کے مُخالفین اس کتاب سے بُہت فائدہ اُٹھائیں گے .

متعلقہ خبریں