پاکستان کی تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ،پشاور میں معصوم بچی کیساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی۔

پاکستان کی تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ،پشاور میں معصوم بچی کیساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی۔

پاکستان کی تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ،پشاور میں معصوم بچی کیساتھ ظلم کی ... 03 جون 2018 (14:27) 2:27 PM, June 03, 2018

پشاور: ہشت نگری پشاور میں , بچوں کی لڑائی میں ایک آدمی درندہ بن گیا 14سالہ لڑکی کیساتھ شرمناک سلوک کیا .کپڑے پھاڑ کر گلیوں میں گُھمایا وہاں موجود کسی نے بھی نہ مُلزم کا ہاتھ روکا نہ لڑکی کی مدد کی .پولیس تین دن بعد بھی مرکزی مُلزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چُ کی ہے جبکہ دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے .

تفصیلات کیمطابق بچی کی والدہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے . بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچی کی چادر اُتاری گئی اور اس کی کی شلوار قمیض پھاڑی گئی .بچوں کی لڑائی میں 14سالہ لڑکی کے کپڑے پھاڑ کر اُسے گلیوں میں گُھمایا گیا .مقامی پولیس افسر نے بتایا ہے کہ فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور اُن کے درمیان لڑائی ہوئی .جب تھانے میں رپورٹ درج کروا کر گئے تو مظہر نامی شخص نے شکیلہ بی بی کی لڑکی کے کپڑے پھاڑے اور اُس پر تشدد بھی کیا .

یاد رہیکہ یہ 30 تاریخ کا واقعہ ہے جب افطاری کے سے کُچھ دیر پہلے بچے گلی میں کھیل رہے تھے اور وہاں بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی اور اس لڑائی میں خاندان کے بڑے افراد کود پڑے جب مُلزم نے بچی کو گلیوں میں گُھمانے کی کوشش کی ہے وہاں موجود لوگوں نے لڑکی ہر چادریں ڈالیں مگر یہ چادریں بچی کیساتھ تذلیل اور تشدد کے واقعے کے بعد ڈالی گئیں پہلے وہاں موجود ہر شخص تماشہ دیکھتا رہا ..پولیس کی جانب سے کوئی بھی ایکشن ابھی تک نہیں لیا گیا پولیس مُلزم کا بچاؤ کر رہی ہے .

متعلقہ خبریں