ن لیگ کیبعد کپتان نے تیز گیندوں کا رخ ایم کیو ایم کی جانب کر دیا۔اہم وکٹ اڑانے کی تیاری

ن لیگ کیبعد کپتان نے تیز گیندوں کا رخ ایم کیو ایم کی جانب کر دیا۔اہم وکٹ اڑانے کی تیاری

ن لیگ کیبعد کپتان نے تیز گیندوں کا رخ ایم کیو ایم کی جانب کر دیا۔اہم وکٹ اڑانے ... 03 جون 2018 (14:05) 2:05 PM, June 03, 2018

لاہور:رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں عبدالرشید گوڈیل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی بڑی وکٹ گرا دی۔ ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل آج پی ٹی آئی جوائن کریں گے۔ عبدالرشید گوڈیل کے پی ٹی آئی سے تمام معاملات طے ہو گئے ہیں جبکہ آج باقاعدہ شمولیت کا اعلان ہو گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے 14 مئی کو پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھاان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آپس کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے یہ سب مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قوم اور کراچی کا ووٹر شدید مایوس ہوچکا ہے اور میں اپنی قوم و پارٹی کی مزید بدنامی نہیں دیکھ سکتا اس لئے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تین ماہ پہلے بھی خبریں زیرگردش تھیں کہ رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب سیاست چھوڑ چکے ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ عبدالرشید گوڈیل پر 18 اگست 2015 کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں اور انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے

یاد رہے رواں ہفتے سردارذوالفقار کھوسہ نے اپنے بیٹے کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پی ٹی آئی نے دو ایم این اے کے حلقے اور تین ایم پی ایز کے حلقے سپرد کئے۔

متعلقہ خبریں