کیا یہ آئین اور مملکت اس لئے بنایا گیا کہ اس مُلک پر چور ڈاکو حکومت کریں مُلکی خزانہ لوٹیں ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس مرتبہ دوبارہ چور ڈاکو اور لُٹیروں کی حُکومت ہو گی ؟ڈاکٹر طاہر القادری ایک بار پھر انٹری۔

کیا یہ آئین اور مملکت اس لئے بنایا گیا کہ اس مُلک پر چور ڈاکو حکومت کریں مُلکی خزانہ لوٹیں ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس مرتبہ دوبارہ چور ڈاکو اور لُٹیروں کی حُکومت ہو گی ؟ڈاکٹر طاہر القادری ایک بار پھر انٹری۔

کیا یہ آئین اور مملکت اس لئے بنایا گیا کہ اس مُلک پر چور ڈاکو حکومت کریں مُلکی ... 03 جون 2018 (12:29) 12:29 PM, June 03, 2018

لاہور:ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ہیکہ کرپشن کرنے والے ,جھوٹ بولنے والے اور آئینِ پاکستان 62 اور 63 کے مُطابق اور سُپریم کورٹ کے مُطابق نااہل قرار پانے والے ,دوبارہ اس انتخابی نظام کے تحت مُتخب ہونے کے اہل بنتے ہیں تو میں یہ سمجھتا یوں کہ یہ پاکستان کی سالمیت اور آئین کے خلاف سازش ہے .پھر وہ پاکستان کی اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں اور وہ ممبر پارلیمان بنتے ہیں وہ وزیر و مشیر کے عہدوں پر فائز ہوتے ہیں .اس کا مطلب ہے کہ آپ نے پاکستان کے آئین ,عدالتوں کے فیصلوں اور عوام کا مذاق اُڑایا ہے . کیا یہ آئین اور مملکت اس لئے بنایا گیا کہ اس مُلک پر چور ڈاکو حکومت کریں مُلکی خزانہ لوٹیں اور چار پانچ سال تک اندھیر نگری کریں اور پھر ڈھائی تین سال بعد کسی پانامہ کیس میں پکڑٰےجائیں برطرف ہوں اور دوبارہ الیکشن ہوں وہ ہی چور لُٹیرے مُنتخب ہو جائیں .

انہوں نے مزید کہا کہ قوم یہ تماشا دوبارہ ہونے کی اجازت نہیں دے گی .نواز شریف صاحب یہ رونا روتے ہیں کہ وہ 80 پیشیاں بُھگت چُکیں ہیں .نواز شریف صاحب آپ کو اس کا جواب میں دیتا ہوں کہ ,بطورِ مجرم ,قومی خزانے کے لُٹیرے اور بددیانت اور خائن کی حیثیت سے آپ نے ایسی پیشیاں بُھگتی ہیں . ماڈل ٹاؤن کے لواحقین پسماندگان اور زخمی جو تمھارے اور تمھارے بھائی کے خلاف ایف آئی آر چاہتے تھے اُنھوں نے مظلوم ہوتے ہوئے بھی 220 پیشیاں بُھگتی ہیں .آپ 80 پشیوں پر چیخ رہے ہیں آپ کی چیخیں جیل کی صلاخوں کے پیچھے نکلیں گی .آپ اور آپ کا بھائی عبرت کا نشان بنیں گے .آپ کے تمام وہ سیاسی چور ڈاکو لُٹیرے کارکن بھی جنھوں نے مل کر پاکستان کے آئین کو یلغمار بنایا ہے اُن سب کی چیخیں نکلیں گی .اب دیکھنا یہ کہ پاکستان میں اس گند کا صفایا ہوتا ہےیانہیں یا اس مرتبہ دوبارہ چور ڈاکو اور لُٹیروں کی حُکومت ہو گی . ہم اُس دن کے مُنتظر ہیں جب امن کی فتح ہو گی .

متعلقہ خبریں