عراق میں داعش کی بڑی کاروائی،ایک ہی خاندان کا قلع قمع کردیا۔بڑا جانی نقصان ہو گیا۔

عراق میں داعش کی بڑی کاروائی،ایک ہی خاندان کا قلع قمع کردیا۔بڑا جانی نقصان ہو گیا۔

عراق میں داعش کی بڑی کاروائی،ایک ہی خاندان کا قلع قمع کردیا۔بڑا جانی نقصان ... 03 جون 2018 (11:32) 11:32 AM, June 03, 2018

بغداد(ویب ڈیسک) عراق میں شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں نے ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 12 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ مقتولین میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق صلاح الدین گورنری کے ڈپٹی گورنر عمار حکمت نے بتایا کہ یہ واقعہ شمالی بغداد میں الفرحاتیہ کے مقام پر پیش آیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا داعش نے پورے خاندان کو اجتماعی طورپر قتل کیوں کیا ہے۔

خیال رہے کہ عراقی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کلین سویپ مکمل کرکے ملک سے داعش کا خاتمہ کردیا ہے تاہم داعش جنگجو اب بھی وقفے وقفے سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

عراقی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ابھی یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ آیا مقتول خاندان کسی پولیس افسر کا ہے تاہم صلاح الدین اور دیگر صحرائی علاقوں میں داعش کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی ہیں جو اس علاقے میں چھپ کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں