گدھا ماں اور بیٹے کی جان لینے کا سبب بن گیا۔

گدھا ماں اور بیٹے کی جان لینے کا سبب بن گیا۔

گدھا ماں اور بیٹے کی جان لینے کا سبب بن گیا۔ 03 جون 2018 (04:40) 4:40 AM, June 03, 2018

مصر کے صوبے الشرقیہ کے شہر زقازیق کے نواحی گاؤں میں دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے میں ایک نوجوان ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا ۔ دونوں افراد کی ماں کو جب یہ خبر ملی تو وہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکی اور چل بسی۔

واقعے کا افسوس ناک ترین پہلو یہ ہے کہ یہ جھگڑا دونوں خاندانوں کے ایک فرد کے گھر کے سامنے گدھے کے پیشاب کر دینے کی وجہ سے ہوا۔

شہر کی پولیس کے مطابق تل حوین گاؤں میں دو خاندانوں کے بیچ آتشی اسلحے کے ساتھ جھگڑے کے نتیجے میں احمد نامی ایک نوجوان جاں بحق اور اس کا بھائی ہانی زخمی ہو گیا ۔ دونوں نوجوانوں کی ماں کو یہ خبر پہنچی تو وہ دل کا دورہ پڑنے سے فوری طور پر وفات پا گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ خاندانوں میں سے ایک خاندان کی ملکیت میں موجود گدھے نے دوسرے خاندان کے ایک فرد کے گھر کے آگے پیشاب کر دیا۔ اس پر گھر کے مالک اور گدھے کے مالک کے بیچ پہلے ہاتھا پائی ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گاؤں کی پنچائیت نے مداخلت کر کے صلح کروا دی۔

متعلقہ خبریں