اہم اسلامی ملک کے صدر نے دوسری بار حلف اٹھا لیا۔

اہم اسلامی ملک کے صدر نے دوسری بار حلف اٹھا لیا۔

اہم اسلامی ملک کے صدر نے دوسری بار حلف اٹھا لیا۔ 03 جون 2018 (03:38) 3:38 AM, June 03, 2018

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنی چار سالہ دوسری مدت ِ صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔انھوں نے پارلیمان میں اپنے عہدے کا اٹھایا اور حلف برداری کی تقریب سرکاری ٹیلی ویژن سے براہِ راست نشر کی گئی ہے۔

عبدالفتاح السیسی مارچ میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں 97 فی صد لے کر ووٹ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ان کی حلف برداری کے موقع پر قاہرہ کی فضائی حدود میں لڑاکا جیٹ کے ذریعے مصری پرچم لہرایا گیا۔ہیلی کاپٹر بھی مصری صدر کی پارلیمان میں آمد کے موقع پر دارالحکومت پر پرواز کرتے رہے تھے ۔انھیں پارلیمان میں آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سابق فوجی جنرل عبدالفتاح السیسی 2014ء میں پہلی مرتبہ بھاری اکثریت سے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے ۔مارچ میں منعقدہ انتخابات کے وقت ان کے مدمقابل کوئی مضبوط امیدوار نہیں تھا ۔ان کے مقابلے میں صرف ایک غیر معروف امیدوار موسیٰ مصطفیٰ موسیٰ میدان میں اترے تھے اور وہ صرف دو ڈھائی فی صد ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

متعلقہ خبریں