کلثوم نواز کیحوالے سے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

کلثوم نواز کیحوالے سے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

کلثوم نواز کیحوالے سے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی 03 جولائی 2018 (23:27) 11:27 PM, July 03, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی مگر وہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ضرور پڑھیں:انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔چیف جسٹس

ضرور پڑھیں:صحافی کے سوال" "خان صاحب کیسا رہا!!! بارش کے علاقوں میں آپ نے جو دورہ کیا وہ کیسا رہا"پر عمران خان کا ایسا جوب کہ ہر کوئی ہنس پڑا

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ والدہ کے پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی، یہ چھوٹی مگر ضروری سرجری تھی، مگر والدہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

قبل ازیں لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جارہا ہے، جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے، میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں‘۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھوٹی مگر ضروری سرجری تھی اور کلثوم نواز اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت نےایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز , کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، مریم نواز کے وکیل کی جانب سے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ ہوا۔ ریفرنس کا ٹرائل دس ماہ میں مکمل ہوا۔

متعلقہ خبریں