
آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات
03 جولائی 2018 (23:16)آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور افواج کی قربانیوں کو سراہتا ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔