صحافی کے سوال

صحافی کے سوال" "خان صاحب کیسا رہا!!! بارش کے علاقوں میں آپ نے جو دورہ کیا وہ کیسا رہا"پر عمران خان کا ایسا جوب کہ ہر کوئی ہنس پڑا

صحافی کے سوال" "خان صاحب کیسا رہا!!! بارش کے علاقوں میں آپ نے جو دورہ کیا وہ ... 03 جولائی 2018 (22:45) 10:45 PM, July 03, 2018

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحاافی نے عمران خان سے سوال پوچھا کہ " خان صاحب کیسا رہا !!! بارش کے علاقوں میں آپ نے جو دورہ کیا وہ کیسا رہپرا“

اس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ”پیرس دیکھ کر آ رہا ہوں۔۔۔ پیرس۔۔۔“ اور پھر اندر داخل ہو گئے۔ یہ جواب سن کر وہاں موجود ہر شخص کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ضرور پڑھیں:شریف خاندان کی نئی مصیبت، جو کام وہ الیکشن کیبعد کرنا چاہتے تھے، وہ الیکشن سے پہلے ہونے جا رہا ہے۔نئی خبر آ گئی۔

ضرور پڑھیں:االماس بوبی کی ملکیت میں اتنی دولت کہ بڑے بڑے سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا،جانئے اتنی دولت کہ آپکو یعقین نہیں آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی کیونکہ شریف خاندان نے سارا پیسہ رائے ونڈ میں لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، ماضی میں ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، جنگلات کی کٹائی کی گئی، درخت نہیں لگائے گئے مسئلہ مزید سنگین ہوگا، درخت لگائے جائیں گے تو موسم بھی ٹھیک ہوگا اور پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار ہونا چاہئے، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مسئلہ ہے انہیں تبدیل کرنا چاہئے۔ الیکشن 2018 ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے، پنجاب میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہے، شریف برادران نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ لوٹ لیا۔ انہوں نے کہا لاہور کو ہر سال ساڑھے 300 ارب کا بجٹ ملتا ہے، پیرس میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں ڈوبتی نہیں ہیں۔ عمران خان کی گاڑی ڈیوس روڈ پر ٹریفک جام میں بھی پھنسی، ان کا مزید کہنا تھا شریف برادران نے قرض لے کر اورنج ٹرین اور میٹرو بنائی، لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے سنے تھے، شہباز شریف کہتے ہیں کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دوں گا، 635 ارب روپے بجٹ کا آدھا لاہور پر خرچ ہوتا ہے، مگر عوام کے ٹیکس کا پیسہ رائیونڈ پر لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے پائیدار نہیں ہوتے بلکہ ایسے ڈراموں کا وقت محدود ہوتا ہے ۔

متعلقہ خبریں