جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے،جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔وہ اور ان کے والد پاکستان جانے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مریم نواز کا پھر خلائی مخلوق کا ذکر

جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے،جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔وہ اور ان کے والد پاکستان جانے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مریم نواز کا پھر خلائی مخلوق کا ذکر

جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے،جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی ... 03 جولائی 2018 (22:23) 10:23 PM, July 03, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے والد پاکستان جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ والدہ کی حالت بہتر ہوتے ہی پاکستان چلے جائیں گے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جارہا ہے، جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا‘۔

ضرور پڑھیں:یا اللہ خیر،بلوچستان سے ایف سی کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی۔

ضرور پڑھیں:عمران خان شریف خاندان کے پرانے پیر صاحب کے پاس پہنچ گئے

ضرور پڑھیں:انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔چیف جسٹس

ذرئعکے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جارہا ہے، جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے، میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں‘۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی سرجری کامیاب رہی۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھوٹی مگر ضروری سرجری تھی اور کلثوم نواز اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت نےایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز , کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، مریم نواز کے وکیل کی جانب سے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ ہوا۔ ریفرنس کا ٹرائل دس ماہ میں مکمل ہوا۔

متعلقہ خبریں