دنیا کا پہلا نو کیمروں والا فون آ گیا

دنیا کا پہلا نو کیمروں والا فون آ گیا

دنیا کا پہلا نو کیمروں والا فون آ گیا 03 جولائی 2018 (19:38) 7:38 PM, July 03, 2018

لگ بھگ 2 سال پہلے لائٹ نامی کمپنی نے 16 لینس پر مشتمل کیمرہ متعارف کرایا تھا اور اب وہ اپنی اس ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فون کا حصہ بنانے والی ہے۔

ضرور پڑھیں:لڑکی نے میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔

ضرور پڑھیں :افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ،کئی ہلاک

جی ہاں یہ کمپنی اپنا پہلا اسمارٹ فون رواں سال کسی وقت متعارف کرائے گی اور اہم بات یہ ہے کہ اس کے بیک پر 5 سے 9 کیمرہ لینس دیئے جائیں گے جو کہ 64 میگا پکسل تصویر کھیچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔فی الحال اس اسمارٹ فون کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر اس کمپنی کے ایل 16 کیمرہ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کے فیچرز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ نیا فون کس طرح کم روشنی میں کام کرے گا۔اس اسمارٹ فون میں کیمرہ سیٹ اپ دیگر تمام اسمارٹ فونز سے ہٹ کر ہوگا جو کہ گول دائرے کی شکل میں ممکنہ طور پر ہوگا، جیسا آپ نیچے دیکھ بھی سکتے ہیں۔یہ اسمارٹ فون انتہائی کم روشنی میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا جبکہ کسی بھی تصویر کے ایفیکٹس دنگ کردینے والے ہوں گے۔ایل 16 روشنی کی معلومات 16 مختلف لینسز اور سنسرز کے ذریعے اکھٹا کرکے انہیں ایل الگورتھم کی شکل دے کر ایک ہائی ریزولوشن تصویر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ایل 16 کی ٹیکنالوجی کو ہی اس کمپنی نے پہلے اسمارٹ فون میں بھی استعمال کیے جانے کا امکان ہے جو کہ کسی بھی اناڑی شخص کو پروفیشنل فوٹوگرافر کی ٹکر کی تصاویر مہنگے ڈیجیٹل کیمرے کے بغیر لینے میں مدد دے گا۔یہ فون ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک سامنے آئے گا، جس کی قیمت کا اندازہ تو نہیں، مگر ایل 16 کیمرہ ضرور 1950 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں