افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ،کئی ہلاک

افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ،کئی ہلاک

افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ،کئی ہلاک 03 جولائی 2018 (19:16) 7:16 PM, July 03, 2018

افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوگر کے علاقے پلِ عالم میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرا دی۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ضرور پڑھیں:لڑکی نے میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔

ضرور پڑھیں:امریکا نے ایک القاعدہ کے ایک مبینہ حامی کو گرفتار کر لیا،لیکن الزام ایسا لگایا کہ سچ ہو جاتا تو۔۔۔۔۔امریکی سوچ کر بھی تھر تھر کا نپنے لگیں۔

طالبان ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں غیر ملکی جارح افواج کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 امریکی فوجی مارے گئے۔افغان حکام نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ افغانستان میں تعینات امریکی و نیٹو افواج نے تاحال اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ضرور پڑھیں:ایک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک شدید حادثہ ہو گیا،لیکن اسکے بعد جو کچھ ہوا دنیا اس پر حیران ہو گئی۔

ضرور پڑھیں:جنوبی شام کے شہردرعا میں فریقین میں جنگ بندی کی کوششوں کوآگے بڑھانے کے لیے اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی آج منگل کو روس کے دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔

یا د رہیکہ اس سے قبل اتوار کو جب عید کو طے پانے والی سہ روزہ جنگ بندی ختم ہوئی، طالبان نے خاصے مربوط حملے شروع کر دیے ہیں، جن میں 100سے زائد افغان فوجی ہلاک ہوئے جب کہ نئے علاقے پر قبضہ کیا گیا۔مغربی صوبہٴ بدغیث میں طالبان نے علی الصبح حملہ کیا جس میں 16 پولیس اہل کار اور دو شہری ہلاک ہوئے۔ طالبان لڑاکوں نے گولہ بارود اور دیگر اسلحے کی بڑی کھیپ پر بھی قبضہ کر لیا۔ بدغیث کے دوسرے علاقے میں افغان فوج کی چوکیوں پر دھاوا بولا جس میں 40 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔دریں اثنا، وسط مشرقی صوبہٴ میدان وردک میں شدید لڑائی بھڑک اٹھی، جہاں طالبان نے علی الصبح سرکاری سلامتی کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ لڑائی کے نتیجے میں ایک اہم سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے اخباری نمائندوں کو جارہ کردہ ایک بیان میں کہا تھا لڑائی میں طالبان نے ایک اہم اڈے اور درجنوں سکیورٹی چوکیوں پر قبضہ جما لیا ہے

متعلقہ خبریں