پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں،عمران خان کا شہباز شریف کو پیغام

پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں،عمران خان کا شہباز شریف کو پیغام

پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں،عمران خان کا شہباز شریف کو ... 03 جولائی 2018 (19:00) 7:00 PM, July 03, 2018

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں۔

ضرور پڑھیں:یا اللہ خیر،بلوچستان سے ایف سی کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی۔

ضرور پڑھیں:عمران خان شریف خاندان کے پرانے پیر صاحب کے پاس پہنچ گئے

ضرور پڑھیں:االماس بوبی کی ملکیت میں اتنی دولت کہ بڑے بڑے سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا،جانئے اتنی دولت کہ آپکو یعقین نہیں آئے گا۔

ضرور پڑھیں:شریف خاندان کی نئی مصیبت، جو کام وہ الیکشن کیبعد کرنا چاہتے تھے، وہ الیکشن سے پہلے ہونے جا رہا ہے۔نئی خبر آ گئی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی کیونکہ شریف خاندان نے سارا پیسہ رائے ونڈ میں لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، ماضی میں ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، جنگلات کی کٹائی کی گئی، درخت نہیں لگائے گئے مسئلہ مزید سنگین ہوگا، درخت لگائے جائیں گے تو موسم بھی ٹھیک ہوگا اور پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار ہونا چاہئے، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مسئلہ ہے انہیں تبدیل کرنا چاہئے۔ الیکشن 2018 ملک کی تقدیر بدلنے کا موقع ہے، پنجاب میں ساری ترقی اشتہاروں میں ہے، شریف برادران نے عوام کے ٹیکس کا سارا پیسہ لوٹ لیا۔ انہوں نے کہا لاہور کو ہر سال ساڑھے 300 ارب کا بجٹ ملتا ہے، پیرس میں بارش ہوتی ہے تو سڑکیں ڈوبتی نہیں ہیں۔عمران خان کی گاڑی ڈیوس روڈ پر ٹریفک جام میں بھی پھنسی، ان کا مزید کہنا تھا شریف برادران نے قرض لے کر اورنج ٹرین اور میٹرو بنائی، لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے سنے تھے، شہباز شریف کہتے ہیں کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دوں گا، 635 ارب روپے بجٹ کا آدھا لاہور پر خرچ ہوتا ہے، مگر عوام کے ٹیکس کا پیسہ رائیونڈ پر لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے پائیدار نہیں ہوتے بلکہ ایسے ڈراموں کا وقت محدود ہوتا ہے ۔

متعلقہ خبریں