فیفا 2018:بیلجیم نے میدان مار کر اہم کا میابی سمیٹ لی۔

فیفا 2018:بیلجیم نے میدان مار کر اہم کا میابی سمیٹ لی۔

فیفا 2018:بیلجیم نے میدان مار کر اہم کا میابی سمیٹ لی۔ 03 جولائی 2018 (14:48) 2:48 PM, July 03, 2018

فیفا 2018 میں پیر کی رات کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے جاپان کو تین گول کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بیلجیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ 6جولائی کو برازیل سے ہوگا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان ہار گیا لیکن شعیب ملک نے دل جیت لئیے۔

ضرور پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2018ء برازیل نے میکسیکو کو دو۔صفر سے شکست دے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ خاصا دلچسپ رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی۔ اس کوشش میں ہی پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو جاپان نے کھیل کے 48ویں اور 52منٹ میں پے در پے دو گول کرڈالے ۔ یہ گول جینکی ہراگوچی اور تاکاشی اینوئی نے کئے،جاپان کی یہ برتری میچ کے 69 ویں منٹ تک برقرار رہی پھر بیلجیم کو پہلا گول کرنے کا موقع مل گیا ۔ تاہم ایک گول کی برتری اب بھی باقی تھی جسے 74ویں منٹ میں ہونے والے میچ کے چوتھے گول نے ختم کر دیا۔ یہ گول جین ورٹونگین اور مارواینس فیلینی نے کئے ۔لیکن نیسر چیڈلی نے آخری لمحات میں میچ کا فیصلہ کن گول کر دیا جس کے سبب بیلجیم کو یہ میچ تین کے مقابلے میں دو گول سے جیتنے میں کامیابی ملی۔

متعلقہ خبریں