انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔چیف جسٹس

انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔چیف جسٹس

انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔چیف جسٹس 03 جولائی 2018 (14:36) 2:36 PM, July 03, 2018

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئیندہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔

ضرور پڑھیں:اس وقت پاکستان 27ہزار ارب روپے کا مقروض ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت ملک پر چڑھا کر گئی ہے،یہ الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا۔اگلے پانچ دنوں میں پارٹی کا منشور پیش کریں گے ۔عمران خان

ضرور پڑھیں:عمران خان شریف خاندان کے پرانے پیر صاحب کے پاس پہنچ گئے

ضرور پڑھیں:یا اللہ خیر،بلوچستان سے ایف سی کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ن لیگ کے امیدوار بلال اظہرکیانی کی درخواست کی سماعت کی۔ بلال اظہر کیانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بلال اظہر نے کاغذات جمع کرانے سے پہلے دہری شہریت چھوڑ دی تھی جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ امیدوار ووٹر کو کہتے ہیں کہ میں پاکستانی ہوں، صرف شہریت چھوڑ دینے کا کہنا کافی نہیں ہوتا ۔ دوہری شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ سے اہلیت شروع ہوگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے بلال کیانی نے دوہری شہریت چھوڑ دی تھی یا نہیں۔ وکیل نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے 7 جون کو دوہری شہریت چھوڑ دی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا جاتا ہے سپریم کورٹ متنازع ہوتی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جارہی ہے پھر یہاں آتے ہی کیوں ہیں؟سپریم کورٹ نے بلال اظہرکیانی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کا نوٹی فیکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا ۔۔ اپیلٹ ٹریبونل راولپنڈی کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے دہری شہریت پراین اے 66 اور پی پی 26 سے بلال اظہرکیانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ بلال اظہر کیانی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ جنرل (ر) اظہر کیانی کے صاحبزادے ہیں اور جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں