فیفا ورلڈ کپ 2018ء برازیل نے میکسیکو کو دو۔صفر سے شکست دے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء برازیل نے میکسیکو کو دو۔صفر سے شکست دے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء برازیل نے میکسیکو کو دو۔صفر سے شکست دے کوارٹر فائنل کے لئے ... 03 جولائی 2018 (14:26) 2:26 PM, July 03, 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں پری کوارٹر فائنل مرحلے کے ایک میچ میں برازیل نے میکسیکو کو دو۔صفر سے شکست دے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برازیل کی جانب سے نیمار اور رابرٹوفرمینو نے گول اسکور کیے۔

ضرور پڑھیں:پاکستان ہار گیا لیکن شعیب ملک نے دل جیت لئیے۔

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور میکسیکو کےدرمیان ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں پہلے ہاف کے دوران دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کرسکیں۔ نیمار نے اس دوران گول اسکور کرنے کے تین مواقع پیدا کیے لیکن انہیں گول میں تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ اس ہاف میں دونوں ٹیموں کے ایک، ایک کھلاڑی کو ییلو کارڈ بھی دکھایا گیا،کھیل کے 51 ویں منٹ میں نیمار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ ورلڈ کپ مقابلوں میں یہ نیمار کا چھٹا گول ہے۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد میکسیکونے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، جو کارآمد ثابت نہ ہوسکیں۔88 ویں منٹ میں نیمار کے خوبصورت پاس پر رابرٹو فرمینو نے گیند گول میں پھینک کر ٹیم کو دو۔صفر سے کامیابی دلا دی اور برازیل کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی، جبکہ میکسیکو کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

متعلقہ خبریں