
عراق نے شام سے متصل ملک کی مغربی سرحد پر حفاظتی باڑ کے منصوبے پر کام شروع کردیا
03 جولائی 2018 (12:53)عراق کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے شام سے متصل ملک کی مغربی سرحد پر حفاظتی باڑ کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ اس باڑ کے قیام کا مقصد سرحد پار سے انتہا پسندوں کی دراندازی روکنا ہے۔
ضرور پڑھیں:لڑکی نے میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔
الانبار گورنری کے بارڈر سیکیورٹی فورسزکے ترجمان کرنل انور حمید نایف نے بتایا کہ فوج نے دس روز قبل شام کی سرحد سے متصل علاقے میں خار دار تار بچھانے اور کنٹرول ٹاور قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 20 کلو میٹر کے علاقے میں حفاظتی باڑ لگائی جائے گی۔ اس باڑ کا مقصد دہشت گردوں کے عراق میں داخلے کی راہ روکنا ہے۔اگرچہ عراق نے ’داعش‘ کے خلاف جنگ میں شدت پسندوں کےقبضے سے تمام علاقے واگذرا کرالیے ہیں مگر بغداد کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کے دشوار گذارعلاقوں میں داعش کے جنگجو اب بھی چھپے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع رقبے پر پھیلا صحرا داعش کے جنگجوؤں کا نیا مسکن بتایا جاتا ہے۔عراق کے شمالی سرحدی شہر دیالی اور کرکوک میں امن وامان کی صورت حال اب بھی ابتر ہے اور شدت پسند ناکے لگا کر لوگوں کو روکنے اور اغواء کی کارروائیاں کررہے ہیں۔