حوثی باغی الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔یمن کے صدر کی حوثی باغیوںکو دھمکی

حوثی باغی الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔یمن کے صدر کی حوثی باغیوںکو دھمکی

حوثی باغی الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔یمن کے ... 03 جولائی 2018 (12:16) 12:16 PM, July 03, 2018

یمن کے صدرعبد ربہ منصور ھادی نے حوثی باغیوں پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر سمیت تمام شہروں میں ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں:اسرائیل ایران کی کیا اہم چیز چوری کر رہا ہے کہ جو ایران کیلئے آنے والے وقتوں میں نہایت نقصان دہ ہو گا،اہم انکشاف نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

ضرور پڑھیں:امریکہ کو ایک اور جگہ رسوائی کا سامنا،اقوام متحدہ کے انتخابات میں بدترین شکست

ضرور پڑھیں:لڑکی نے میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق یمن کی عسکری قیادت کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر ھادی نے کہا کہ حوثی ملیشیا اور اس کے پشت پناہ ایران کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں۔ وہ بغاوت کے بجائے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں یا جنگ کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور حوثیوں کو ہٹ دھرمی اور ٹال مٹول کی پالیسی کے بجائے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔ جب تک الحدیدہ میں حوثی باغی ہتھیار نہیں ڈالیں گے سیاسی بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ سیاسی عمل میں پیش رفت کے لیے حوثیوں کا ہتھیار پھینکنا لازمی ہے۔ حوثی باغی ہتھیار پھینک کر شہروں سے نکل جائیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں