امریکہ اور شمالی کوریا کے رومانس میں اضافہ

امریکہ اور شمالی کوریا کے رومانس میں اضافہ

امریکہ اور شمالی کوریا کے رومانس میں اضافہ 03 جولائی 2018 (11:45) 11:45 AM, July 03, 2018

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پرسوں جمعرات کو شمالی کوریا صدرکم جونگ ان سے مذاکرات کے لیے شمالی کوریا پہنچ رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:امریکہ کو ایک اور جگہ رسوائی کا سامنا،اقوام متحدہ کے انتخابات میں بدترین شکست

ضرور پڑھیں:فرانس میں دہشتگرد حملے کی سازش،ایرانی سفارتکار سمیت دو ایرانی گرفتار

ضرور پڑھیں:لڑکی نے میٹرو ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔

وائیٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ کےشمالی کوریا کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کوآگے بڑھانا اور پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں سے دست بردار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ پانچ جولائی جمعرات کے روز شمالی کوریا جائیں گے۔گذشتہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو ’غیر روایتی خطرہ‘ قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان کا مقصد شمالی کوریا پر عاید کردہ پابندیوں کو جواز فراہم کرنا تھا۔ امریکا نے شمالی کوریا پر یہ پابندیاں ٹرمپ ۔ کیم جونگ اون ملاقات کے محض 10 دن بعد عاید کردی تھیں۔

متعلقہ خبریں