امریکا کی جانب سے ایران پر عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد 50 عالمی تجارتی کمپنیوں نے ایران سے لین دین محدود کرنے کا اعلان

امریکا کی جانب سے ایران پر عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد 50 عالمی تجارتی کمپنیوں نے ایران سے لین دین محدود کرنے کا اعلان

امریکا کی جانب سے ایران پر عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد 50 عالمی ... 03 جولائی 2018 (11:05) 11:05 AM, July 03, 2018

امریکی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے سینیر مشیر ’برائن ہک‘ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کے بعد 50 عالمی تجارتی کمپنیوں نے ایران سے لین دین محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ’پرائن ہوک‘ نے کہا کہ ہمارا مقصد ایران میں سیاسی نظام کی تبدیلی نہیں بلکہ ہم ایران کی سرکاری پالیسی اور اس کا رویہ بدلنا چاہتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کو خطے کے ممالک میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔ایک سوال کے جواب میں امریکی عہدیدار کا کہنا تھا ایران خطے میں تشدد کو ہوا دینے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ دُنیا کے بیشترممالک ایران کے خلاف ہمارے موقف کے حامی ہیں۔

متعلقہ خبریں