یہ سرزمین نہ صرف صوفیا کی زمین ہے بلکہ جنگجوؤؤں اور شاعروں کی ز مین ہے ۔پوُری دُنیا کے افواج میں سے سب سے بہترین اور اور حوصلہ افزا فوج پاکستان کی فوج ہے۔ پڑھئے اہم حقائق

یہ سرزمین نہ صرف صوفیا کی زمین ہے بلکہ جنگجوؤؤں اور شاعروں کی ز مین ہے ۔پوُری دُنیا کے افواج میں سے سب سے بہترین اور اور حوصلہ افزا فوج پاکستان کی فوج ہے۔ پڑھئے اہم حقائق

یہ سرزمین نہ صرف صوفیا کی زمین ہے بلکہ جنگجوؤؤں اور شاعروں کی ز مین ہے ۔پوُری ... 02 جون 2018 (19:59) 7:59 PM, June 02, 2018

پاک فوج کے جوائینٹ چیف آف آرمی سٹاف جنرل زبیر‎ محمود حیات نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کا ہیکہ جب کسی جگہ فوج کی ضرورت پڑتی ہے تو وہاں اگر پچیس فوجیوں کی ضرورت ہوتی ہے. مگر ہمارے فوجی جوان کہتے ہیں کہ ہم 100 تو ہم 100 ہی جائیں گے اس وقت وطنِ عزیز کو ہماری ضرورت ہے یہ ہے پاکستانیت . دُنیا میں جتنی لڑائیاں لڑی گئی ہیں جب دوسرے ممالک کے فوجی آتے ہیں تو وہ جنگ کے دوران چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں.آپ اُن کا خودکشی کا رُحجان دیکھ لیں وہ نفسیاتی اُلجھنوں کا شکار ہوجاتے ہیں اور لڑ نہیں پاتے بلآخر خودکشی کر لیتے ہیں .پوُری دُنیا کے افواج میں سے سب سے بہترین اور اور حوصلہ افزا فوج پاکستان کی فوج ہے . ایک مُلک کے جرنیل نے مُجھ سے سوال کیا کہ " آپ اپنی افواج کو کیا کھلاتے ہیں کہ یہ اس عزم سے لڑتےہیں " .میں نے جواب میں کہا کہ ہم اِنھیں پاکستانیت کے مُتعلق بتاتے ہیں اور ایمان کا جذبہ دیتے ہیں.یہ سرزمین نہ صرف صوفیا کی زمین ہے بلکہ جنگجوؤؤں اور شاعروں کی ز مین ہے . اس زمین نے ہمیں بلوچی ,سندھی ,سرحدی ,بےخوف اور جری شاعر دئیے ہیں.میں نے دُنیا میں ایسے صرف دو مُلک ایسے دیکھے ہیں ایک آسٹریا ,جہاں لوگ موسیقی سے بُہت لگاؤ رکھتے ہیں.وہاں چھوٹی کمیونٹیز کیلئے باقاعدہ جگہیں بنائی گئی ہیں جہاں بیٹھ کروہ میوزک سے لطف اندوز ہوتے ہیں یا پاکستان دیکھا ہے جہاں لوگ کسی پرمارمنس والے کو داد دیتے ہیں چاہے وہ کوئی میوزیکل پرفامر ہو یا کوئی شاعر اپنی شاعری سُنائے لوگ اُسے داد دیں گئے یہ دُنیا کے کسی اور خطے میں نہیں ہوتا یہ پاکستان میں ہوتا ہے . پاکستان ایسا مُلک ہے جہاں رنگ ,نسلی برتری ,ذات پات اور مذہب سے کسی کوئی سروکار نہیں ہوتا ہر کوئی شہری آذادنہ زندگی گُزارتے ہیں .

اگر پاکستانیت کے اُوپر بات کی جائے تو سب سے پہلے قائدِ اعظم کی بات ہو گی جو اپنے مشن پر شدید ترین مشکلات کے باوجود ڈٹے رہے .پاکستانیت کے خلاف پروپیگینڈہ کیا گیاہے .ایک مرتبہ میں لندن گیا وہاں ایک تقریب کسی اور مُلک کی خاتون بلوچستان کے خلاف بات کر رہی تھیں .جب تقریر ختم ہوئی تو میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ کبھی پاکستان گئی ہیں اُس نے جواب دیا :" نہیں کبھی نہیں گئی' . میں نے کہا جس مُلک اور ثقافت کے بارے آپ جانتی ہی نہیں ہیں اُس کے بارے میں تقریر کیوں کر رہی ہیں.میں نے کہا کہ پاکستان وہ مُلک ہے جہاں میرٹ کے اُوپر سیٹ دی جاتی ہے. ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف کس سے تعلق رکھتے تھے ہزارہ کمیونٹی سےآپ خود ہی دیکھ لیں کہ ہزارہ کمیونٹی کدھر کی رہنے والی ہے.وحید کاکڑ ,کاکڑ کونسی ذات ہے مگر یہاں فیصلہ صرف میرٹ کے اُوپر ہوتا ہے . مگر باہر کی دُنیا میں پاکستان کو ایک غلط نہج کے اُوپر پیش بھی کیا گیا اور جو کُچھ غلط عناصر تھے اُنھیں زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے . میں نے ایک ریسرچ پڑھی جس میں تھا کہ دُنیا میں سب سے زیادہ صدقہ اور خیرات دینے والی قوم, پاکستانی قوم ہے .یہ ہے پاکستانیت .

متعلقہ خبریں