جماعت جو پہلے بغیر ڈسکس کیے نام دیتی ہے اور پھر واپس لیتی ہے یہ سارے جو غیر سیاسی سٹگما ۔۔۔۔۔۔۔ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے پر فردوس عا شق اعوان کا عمران خان کو سرپرائز

جماعت جو پہلے بغیر ڈسکس کیے نام دیتی ہے اور پھر واپس لیتی ہے یہ سارے جو غیر سیاسی سٹگما ۔۔۔۔۔۔۔ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے پر فردوس عا شق اعوان کا عمران خان کو سرپرائز

جماعت جو پہلے بغیر ڈسکس کیے نام دیتی ہے اور پھر واپس لیتی ہے یہ سارے جو غیر ... 02 جون 2018 (17:30) 5:30 PM, June 02, 2018

پی ٹی آئی کے نام نامزد کرنے اور اسکے بعد واپس لینے پر پی ٹی آئی کی رکن فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ : ابھی جو الیکشن شیڈول جاری ہوا ہے اس کو نافذ کرنے کا عزم دیکھانا ہے میڈیا نے بھی , سٹاک ہولڈرز نے بھی اور سیاسی جماعتوں نے بھی ہاں صورتحال اس نہج پر جاتی ہے جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی بڑی اہم سٹیٹمنٹ ہے اور انڈیا کے حوالے سے بارڈر پر جو صورتحال ہے بارڈر کے ساتھ ملحقہ تمام گاؤں جو ہیں ان کو خالی کروا دیا گیا یے اور بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے کیا حالات ہوتے ہیں کیا صورتحال ہوتی ہے اس پر ہم ٹائم کے ساتھ ااتھ ڈسکس کرتے رہتےہیں -

نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں انکا مزید کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ یہ ابھی جو شیڈول جاری ہوا ہے اس کو نافذ ہونا چاہیے اور اگر یہ نافذ نہیں ہوتا تو اس ملحق جتنے بھی سٹاک ہولڈرز ہیں ان کے ارتکاز کے بغیر اس پولیٹیکل پراسس کو نہیں رکنا چاہیے کیونکہ ہم سٹاک ہولڈر ہیں نچلی سطح کے عوام کے حقوق کی حفاظت کےلیےالیکشن ایک ایسا عمل ہے جو قیادت کو آگے آنے کا موقع دیتا ہے -ایک نام جو ہم پہلے نام زد کرتے ہیں اس کو واپس لینے کے لیے ایک مضبوط وجہ ہونا چاہیے اور جماعت جو پہلے بغیر ڈسکس کیے نام دیتی ہے اور پھر واپس لیتی ہے یہ سارے جو غیر سیاسی سٹگما ہیں ان کو ڈیفنڈ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے - یہ جو نام نامزد کیا گیا ہے یہ پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈرکا ایک ذاتی ایکٹ ہے جس شخصیت کو نامزد کیا گیا ہے اس کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے -اس کے کسی سیاسی بندے ساتھ کوئی ذاتی تعلقات تو نہیں اس کو جانچ لیتےہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں

متعلقہ خبریں