مزیدار عربی پراٹھا بنانے کی تر کیب

مزیدار عربی پراٹھا بنانے کی تر کیب

مزیدار عربی پراٹھا بنانے کی تر کیب 02 جون 2018 (13:50) 1:50 PM, June 02, 2018

اجزاء

ڈو کے لئے

میدہ ڈیڑھ کپ

آٹا آدھا کپ

نمک آدھا چائے کا چمچ

چینی ایک چائے کا چمچ

گھی تلنے کے لیے

:فلنگ کے لئے

قیمہ آدھا کلو

پیاز ایک کپ (کٹی ہوئی)

لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک حسب ضرورت

ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ چار عدد (کٹی ہوئی

ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)

پودینہ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

ہری پیاز آدھا کپ (کٹی ہوئی)

ٹماٹر ایک عدد (کٹا ہوا)

انڈے دو سے تین عدد

گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ترکيب

قیمے کو پیاز، پسی لال مرچ، نمک اور ادرک لہسنکا پیسٹ کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ پانی بالکل خشک ہو جائے۔اب اس میں ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا، ہری پیاز اور ٹماٹر شامل کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ڈو کے لیے: میدہ، آٹا، نمک اور چینی کو ملا کر گوندھیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر پلیٹ کے برابر رول کر لیں۔پھر اس پر گھی پھیلا کرمیدہ چھڑکیں اور دوبارہ کاٹ کر پیڑا بنائیں۔اب اسے ڈنر پلیٹ کے سائز جتنا بیل لیں اور اس پر تیار فلنگ ڈال کرگرم مصالحہ اور پھینٹا ہوا انڈا اوپر سے ڈال کردوسری بیلی ہوئی روٹی سے کور کر لیں۔پھر اسے چوکور بیل کر شیلو فرائی کر لیں۔