ایرانی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق روس اور اسرائیل کے درمیان مبینہ ڈیل؟روس نے حیرت انگیز اعلا ن کر دیا۔

ایرانی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق روس اور اسرائیل کے درمیان مبینہ ڈیل؟روس نے حیرت انگیز اعلا ن کر دیا۔

ایرانی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق روس اور اسرائیل کے درمیان مبینہ ڈیل؟روس نے ... 02 جون 2018 (13:14) 1:14 PM, June 02, 2018

شام میں ایرانی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق روس اور اسرائیل کے درمیان مبینہ ڈیل کی اطلاعات کے جلو میں روس نے ایک حیران کن اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں موجود ایرانی فوج چند روز کے اندر اندر ملک چھوڑ جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی سفیر فاسیلی نیپینزیا نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کی سرحد کے قریب شام کے جنوب مغربی علاقے سے ایرانی فوج کے انخلاء کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ایرانی فورسز چند ایام کے اندر اندر علاقہ خالی کردیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ جنوب مغربی شام میں اسرائیل کی سرحد سے متصل علاقوں سے ایرانی فورسز کے انخلاء سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس میری نظر سے گذری ہیں۔ میرے علم کے مطابق جنوب مغربی شام سے ایرانی فورسز چند روز کے اندر اندر نکل جائیں گی۔

متعلقہ خبریں