پاکستان کے قبائلی علاقے میں فائرنگ،جانی نقصان ہو گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے میں فائرنگ،جانی نقصان ہو گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے میں فائرنگ،جانی نقصان ہو گیا۔ 02 جون 2018 (11:30) 11:30 AM, June 02, 2018

میران شاہ : فاٹا کی ایجنسی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں پولیٹیکل انتظامیہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیٹیکل محرر حمید اللہ شہید اور تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد ایاز خان کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ پر فائرنگ کا واقعہ تحصیل میران شاہ کے علاقے کم سروبی میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے راستے میں گھات لگا کر ان پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ شہید جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق 30 سالہ پولیٹکل محرر حمید اللہ میران شاہ سے زرمک جا رہے تھے، جہاں سب ڈویژن کے علاقے کم سروبی میں انہیں گشت کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حمید اللہ کم سروبی میں قائم طلحہ چیک پوسٹ کے انچارج تھے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایجنسی ہیڈکوارٹرز اسپتال میران شاہ منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں