اہم اسلامی ملک میں جھڑپیں چھڑ گئیں۔بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا

اہم اسلامی ملک میں جھڑپیں چھڑ گئیں۔بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا

اہم اسلامی ملک میں جھڑپیں چھڑ گئیں۔بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو گیا 02 جون 2018 (04:25) 4:25 AM, June 02, 2018

نائیجیریا :نائیجیریا کے شمالی حصے میں ڈاکوؤں اور ملیشیا کے درمیان مسلح جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہو گئی ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے یہ جھڑپیں اختتام ہفتہ شروع ہوئی تھیں اور منگل کے روز مزید نعشیں ملنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ جھڑپیں ہفتے کے روز اس وقت شروع ہوئیں جب قزاقوں کے ریاست کادونا کے گاؤں گواسکا کی حفاظت پر مامور مقامی ملائیشیا پر حملے کیے۔

قزاقوں کے حملے مغربی افریقہ کی سب سے بڑی معیشت میں ایسے موقع پر بڑھتے ہوئے تشدد کی جانب اشارہ کرتے ہیں جب اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ریاست کادونا کے گورنر ناصر الروفائی نے پیر کے روز گواسکا کا دورہ کیا اور قزاقوں کے حملوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

کادونا حکومت کے ترجمان سموئیل ارووان نے کہا ہے کہ حکومت نے علاقے کے تحفظ کے لیے فوج اور ملیشیا کے نئے یونٹ قائم کر دیے ہیں۔

اختتام ہفتہ ہونے والی جھڑپیں 13 افراد کے بعد شروع ہوئی تھیں جو مویشی چرانے کی کوشش کرنے والوں اور لوگوں کے درمیان لڑائیوں میں مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں