انگلینڈ نے شاہینوں کو اڑنے نہ دیا۔

انگلینڈ نے شاہینوں کو اڑنے نہ دیا۔

انگلینڈ نے شاہینوں کو اڑنے نہ دیا۔ 02 جون 2018 (04:13) 4:13 AM, June 02, 2018

لیڈز : انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لیڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلینڈ نے دن کے اختتام پر 106 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر بنالیے، انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 68 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیننگز نے 29 رنز بنائے جبکہ ایلسٹر کک 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان جوئے روٹ 46 اور بیس صفر کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو ابتدا ہی سے انگلش بولروں نے پریشان رکھا۔ گرین شرٹس کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جو اسٹورٹ براڈ کی گیند پر سلپ میں موجود انگلش کپتان جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔حارث سہیل اور اسد شفیق کے درمیان مختصر شراکت داری قائم ہوئی تاہم اسد شفیق 27 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، شفیق کے آؤٹ ہوتے ہوئے حارث سہیل کو بھی 28 رنز پر ووکس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین بھی صرف 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، کپتان سرفراز احمد کی کھوئی فارم بھی بحال نہ ہوسکی وہ 14 رنز بنا کر جمی اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

آگے آ نے والے بیٹسمین بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے, کپتان سرفراز احمد 14، عثمان صلاح الدین 4 جبکہ فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے, اس موقع پر گرین شرٹس کا اسکور سات وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے جمی اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس نے بالترتیب تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایس ایم کرن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ خبریں