بشار الاسد کی فوج کا اہم کمانڈ ر شام میں ہلاک۔ بشار الاسد کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

بشار الاسد کی فوج کا اہم کمانڈ ر شام میں ہلاک۔ بشار الاسد کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

بشار الاسد کی فوج کا اہم کمانڈ ر شام میں ہلاک۔ بشار الاسد کو بڑا جھٹکا لگ ... 02 جون 2018 (03:52) 3:52 AM, June 02, 2018

حلب: شام کے شہر حلب میں جمعرات کے روز بشار الاسد کی فوج کے میجر سومر زیدان کی آخری رسومات ادا کی گئیں جس کے بعد سومر کو لاذقیہ صوبے میں اس کے آبائی علاقے میں دفن کیا جانا تھا۔ آخری رسومات میں شامی فوج کے افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

سومر کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد رپورٹیں موصول ہوئیں۔ اس سلسلے میں "ابو عمارہ بریگیڈ فار اسپیشل مشنز" نامی تنظیم نے سومر کے قتل کی ذمے داری قبول کی ۔ تنظیم کے مطابق شامی فوج کے اس افسر کو بدھ کے روز خناصر کے علاقے میں ہلاک کیا گیا۔ البتہ اس کے مارے جانے کا اعلان جمعرات کے روز سامنے آیا۔

میجر زیدان کا پورا نام سومر مالک زیدان ہے۔ اس کا تعلق لاذقیہ صوبے کے شہر "جبلہ" سے ہے۔ یہ علاقہ بشار الاسد کی حکومت کو جنگجو فراہم کرنے کا گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔ سومر کو شامی حکومت کی فوج کا سب سے زیادہ خونی افسر قرار دیا جاتا ہے۔ وہ حلب کی جیلوں میں گرفتار شدگان پر تشدد اور ان میں ایک بڑی تعداد کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مشہور رہا۔

متعلقہ خبریں