ہم سڑکوں پر نہیں نکلے ,ہم نے کیوں نکالا کاورد نہیں کیا اب خواجہ آصف کا فیصلہ ہے اسے ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواجہ آصف کی ناہلی ختم ہونے پر عمر ان خان کا تبصرہ

ہم سڑکوں پر نہیں نکلے ,ہم نے کیوں نکالا کاورد نہیں کیا اب خواجہ آصف کا فیصلہ ہے اسے ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواجہ آصف کی ناہلی ختم ہونے پر عمر ان خان کا تبصرہ

ہم سڑکوں پر نہیں نکلے ,ہم نے کیوں نکالا کاورد نہیں کیا اب خواجہ آصف کا فیصلہ ... 02 جون 2018 (03:44) 3:44 AM, June 02, 2018

اسلام آباد:عمران خان کا خواجہ آصف کے نااہلی ختم ہونے پر کہنا ہے کہ :"ایک بات میں خواجہ آصف کے لیے کہنا چاہتا ہوں - یہی جو چیف جسٹس ہیں ہماری دھاندلی کے اوپر جوڈیشل کمیشن بیٹھی انہوں نے جو فیصلہ دیا وہ ہمیں پسند نہیں تھا ہم سمجھتے تھے کہ وہ ادھورارہ گیا اس کے باوجود ہم نے قبول کیا -ہم سڑکوں پر نہیں نکلے ,ہم نے کیوں نکالا کا دورہ نہیں کیا اب خواجہ آصف کا فیصلہ ہے اسے ہم قبول کرتے ہیں تحریک انصاف قبول کرتی ہے - اس پر میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں یہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ ایک ملک کا فارن منسٹر ایک اہم پوزیشن ہے -وہ کسی دوسرے ملک کی کمپنی کا امپلائی بن جاتا ہے جس میں اس کا کانٹریکٹ ہے ہفتے میں کام کرنے کا -یہ بڑا مفادات کا تصادم ہے اس کو چیک کرنا چاہیے -آگے جا کے کوئی بھی وزیر بنتا ہے اور کسی کمپنی میں کام کرتا ہے وہ طاقت وزارت سے اس کمپنی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے یہ دنیا میں کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا اور تصور بھی نہیں کیا جا سکتا -یہ ایڈوانس جمہوریت کو تو چھوڑیں ہندوستان میں نہیں تصور کیا جا سکتا -اس کو کہتے ہیں فیئر تبصرہ ہے اس کے اوپر -"

یاد رہیکہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے ایک مختصر فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کی نااہلی کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ 7 مئی کو خواجہ آصف کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر دیا ہے۔ خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کرنے والے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عثمان ڈار نے عدالت سے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کو مبارکباد دی اور ان سے اب مقابلہ عوامی عدالت [انتخابات] میں ہوگا۔اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں