پیرس میں قیدی جہاز کے ذریعے فرار،ہزاروں کی تعداد میں پولیس ناکام

پیرس میں قیدی جہاز کے ذریعے فرار،ہزاروں کی تعداد میں پولیس ناکام

پیرس میں قیدی جہاز کے ذریعے فرار،ہزاروں کی تعداد میں پولیس ناکام 02 جولائی 2018 (23:05) 11:05 PM, July 02, 2018

پیرس کے ایک بدنامِ زمانہ غنڈے نے جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی فلمی انداز میں فرار ہو کر سب کو حیران کر دیا، رضوان فاید نامی اس شخص کو تین مسلح افراد نے فرار ہونے میں مدد دی۔ان کے دو بندوق بردار ساتھیوں نے دھویں پیدا کرنے والے بم پھینک کر مہمانوں کے علاقے کو دھویں سے بھر دیا جہاں فائد اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

ضرور پڑھیں:جینز پہننے سے منع کیوں کیا؟ ایک عورت نے اس کی چار بیٹیوں کیساتھ ملکر شوہر کیساتھ وہ کر ڈالا کہ انسانیت شرما جائے

ضرور پڑھیں:جب میگن میرکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش کی تو برطانیہ میں بھونچال آ گیا ،مگر ایسا کیوں ہوا وجہ جانکر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

ضرور پڑھیں:بھارتی جوہریوں نے 6690 ہیروں سے انگوٹھی بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔قیمت اتنی کہ دنیا حیران

ایک اور ساتھی باہر ہیلی کاپٹر لیے منتظر تھا جس نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو یرغمال بنا رکھا تھا ، ہیلی کاپٹر گونیس کے علاقے میں اترا تاہم اس کے بعد ملزم کہاں گئے، اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔46 سالہ فاید ایک مسلح ڈکیتی کے الزام میں 25 سال کی جیل کاٹ رہے تھے ، تین ہزار کے قریب فرانسیسی پولیس اہلکار انھیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیںفرانس کی وزیرِ انصاف نکول بیلوبے نے جیل کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ یہ ایک زبردست فرار تھا ، یہ بہت تربیت یافتہ کمانڈو یونٹ تھا جس نے ڈرون کے ذریعے اس علاقے کا سروے کر کے پوری تیاری کر رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں